سعودی عرب: سفری پابنديوں والے ممالک سے پاكستان کا نام نکال دیا

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

ریاض: سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے سفری پابنديوں والے ممالک سے پاكستان کا نام نکال دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مملکت کے شہریوں پر بھارت اور ایران سمیت 13 ممالک کے سفر پر پابندی لگادی ہے۔

سعودی عرب میں سفری پابندیاں ختم

سعودی عرب کی جانب سے جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں شام، لیبیا، لبنان، ترکی، آرمینیا، یمن، صومالیہ، وینزویلا، جمہوریہ کانگو ، بیلاروس اور افغانستان شامل ہیں۔

فلسطین کی صورتحال: شاہ محمود کے سعودی اور فلسطینی وزرائے خارجہ سے رابطے

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کو ان میں سے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے پیشگی اجازت  لینا ہوگی۔

سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر پابندی والی فہرست سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے جس کے بعد سعودى شہری اپنے ملک سے پاكستان كا سفر كر سكيں گے۔

سعودی عرب نے مزید 50 کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے،شاہ محمود قریشی

سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ویکسینیشن کرانے والوں کو بھی بغیر قرنطینہ ممالک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں