وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ا ی سی ایل میں ڈالنے کی سفارش نیب سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کردی ہے۔
کمیٹی اجلاس کے بعد مشیر احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کمیٹی نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔ کمیٹی کی سفارش کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی ایک ملزم کے ساتھ خصوصی سلوک نہیں ہو سکتا۔ شہبازشریف بلیک لسٹ میں نہیں تھے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف وزارت داخلہ کو15دن کے اندر نظر ثانی کی درخواست دےسکتے ہیں۔