ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان 

Weather latest report

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج شام بارش کا امکا ن ظاہر کیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ آج شام کو بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار

کل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں فی الحال موسم گرم اورخشک ہے تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع اور کشمیر میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں