اسلام آباد میں کورونا کے مزید 650 کیسز رپورٹ


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مزید 650 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.8 فیصد ہو گئی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 12 ہزار109 ہو گئی ہے جب کہ  کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 642 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اب بھی خطرناک زون میں ہے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور بزرگ افراد کو ویکسین لگوائیں۔


متعلقہ خبریں