وزیر اعظم کیلئے آج کا دن یادگار اور شاندار کیوں؟

وزیر اعظم کیلئے آج کا دن یادگار اور شاندار کیوں؟

فوٹو: فائل


وزیر اعظم عمران خان کے لیے آج کا دن ناصرف شاندار بلکہ یادگار بھی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ویریفائڈ فیس بک اکاؤنٹ پر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ ماضی کی کچھ یادیں تازہ کی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے وزیراعظم کی شیئر کردہ تصویر کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے کہ آج کے دن 1988 میں 10 سالوں میں پاکستان نے کیریبین میں ٹیسٹ ٹیم جیتنے والی پہلی غیرملکی ٹیم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اس تاریخی میچ کے مین آف دی میچ عمران خان تھے کیونکہ انہوں نے 121 رنز کے عوض 11 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

قبل ازیں عمران خان نے  بطور کرکٹر اپنے کارنامے سوشل میڈیا پر شیئر کئے تھے۔ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لیجنڈری کرکٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے بطور کرکٹر اپنے کارنامے سوشل میڈیا پر شیئر کردیے

عمران خان نے تصویر کےساتھ تحریر کیا کہ 1982 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں 6 ٹیسٹ میچوں میں 13.95 کی اوسط سے 40 وکٹیں لیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ مجھے اسٹریس فریکچر کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے میں 2 سال کرکٹ سے دور رہا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ 1983 میں میں نے وسڈن کرکٹر آف دا ایئر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 1985 میں سسیکس کرکٹ سوسائٹی پلیئر آف دا ایئر قرار پایا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ 1987 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی اور 1988 میں ٹیم میں واپس آیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان اپنے ابو کے ساتھ

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر میرا شمار آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل 55 کرکٹرز میں کیا گیا۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ میں نے 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔


متعلقہ خبریں