وزیرستان کے نوجوان نے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

فوٹو: فائل


وزیرستان: پاکستان کے کھلاڑی عرفان محسود نے انڈیا کے کھلاڑی روہتاش چوہدری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کر کے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت کے روہتاش چوہدری نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کیے تھے اور 2016 سے یہ ریکارڈ بھارت کے کھلاڑی روہتاش چوہدری پاس تھا جسے آج پاکستان کے عرفان محسود نے توڑ دیا۔

عرفان محسود کا مجموعی طور پر یہ 41 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے عرفان محسود امریکہ، برطانیہ،عراق، اٹلی، فلیپائن، مصر، بھارت کے کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

عرفان محسود کے مطابق ریکارڈ بنانے کے لیے دن رات محنت کی اور اب بھارت کا ریکارڈ توڑ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑ کر الگ خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے کا عزم کیا۔


متعلقہ خبریں