نوجوان لڑکوں کو منتخب کر کے تجربہ کیا جارہا ہے، مشتاق احمد


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکوں کو منتخب کر کے تجربہ کیا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اچھی پرفارمنس کے لیے سلیکشن میں تسلسل آنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے نوجوان لڑکوں کو منتخب کر کے تجربہ کیا جارہا ہے۔ ہم نے آسٹریلیا کی مشکل صورتحال میں ورلڈ کپ سمیت 3 سیریز جیتیں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ میں صورتحال اکثر و بیشتر آپ کے خلاف ہوتی ہے تاہم خود اعتمادی کے ساتھ محنت، فٹنس اور کارکردگی میں تسلسل بھی ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف کا وقار یونس پر بال ٹمپرنگ کا الزام

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین کوچنگ پینل ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو کوچز کے تجربے سے سیکھنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں