پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی تین ملکی ون ڈے سیریز سے اسپنر سفیان مقیم کو ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا۔
سفیان مقیم کو موجودہ ٹرائی سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم وہ بیماری کے باعث پہلے دونوں میچوں میں نہیں کھیلے تھے۔ پی سی بی نے 18 اکتوبر کو تصدیق کی تھی کہ وہ اور شاداب خان بیماری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہیں، جبکہ 20 اکتوبر کے میچ میں بھی سفیان دستیاب نہیں تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے چند کھلاڑیوں کو معمولی کھچاؤ کی شکایت ہے۔ سفیان مقیم کی جگہ معاذ صداقت کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پچز کو مدنظر رکھتے ہوئے سفیان مقیم کو ریلیز کیا گیا، سفیان مقیم اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔
سفیان مقیم نے پاکستان کی جانب سے 4 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انہوں نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے دسمبر 2024 میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سفیان مقیم نے صرف 3 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے آج کا میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے۔ کھلاڑی پنک کٹ پہن کر میدان میں اتریں گے۔
ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں آج پاکستان اور انگلینڈ مدمقابل ہوں گے، جیت کے ساتھ پاکستانی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔
پاکستانی ٹیم سیریز میں اب تک ناقابلِ شکست ہے اور اپنے دونوں ابتدائی میچ جیت چکی ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 37 رنز سے ہرایا، جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔



