اسلام آباد: پاکستان کے شہرہ آفاق میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسٹرنگز کو 33 سال بعد ختم کیا گیا ہے۔
ہم نیٹ ورک کے بینر تلے سولس میوزک فیسٹیول
ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان اسٹرنگز کے بانی رکن اور معروف گٹارسٹ بلال مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کیا ہے۔
Strings, after 33 years, have decided to call it quits and this, I believe, is the saddest news we’ll be reading for today. Thanks for wonderful memories & music, Bilal Maqsood and Faisal Kapadia. Which was your favorite #Strings song?
#FaisalKapadia #BilalMaqsood pic.twitter.com/rJi2AZTR1t
— Fahad Khan (@MrFahadKhan) March 25, 2021
بلال مقصود کے مطابق 33 سال ہم دونوں کے لیے بہترین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مداح ان کے اس فیصلے کی بھی قدر کریں گے۔

’ آئی لو راک‘کے خالق ایلن میرل کورونا وائرس سے ہلاک
بلال مقصود کے مطابق اب ہمارا بینڈ تیکنیکی اعتبار سے ختم ہو گیا ہے مگر ہم دونوں کے درمیان ایک نہ ختم ہونے والا تعلق قائم ہو گیا ہے جو آئندہ بھی قائم رہے گا۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے میوزک پر زیادہ دھیان دے رہا ہوں، ہارون
بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر 1988 میں اسٹرنگز بینڈز تشکیل دیا تھا مگر بعد میں بینڈ میں صرف دو ہی افراد رہ گئے تھے۔
