یوم پاکستان پر شوبز اسٹار، اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کو صدارتی ایورڈ سے نوازا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں ہانے والی تقریب میں فن اداکاری کے شعبہ میں غیر معمولی کارکردگی کے باعث ہمایوں سعید کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں: 18 اہم شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا گیا
مقبول ترین ڈرامے “میرے پاس تم ہو” کے اداکار ہمایوں سعید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوارڈ وصول کیا۔ ہمایوں سعیداب تک 50 سے زائد ڈرامے اور 5 فلمیں بناچکے ہیں۔ وہ پاکستان کی انڈسٹری کو کئی معیاری ڈرامے پیش کر چکے ہیں۔
ہمایوں سعیدکئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے انہوں نے پاکستان کےبلند ریٹڈ ڈرامہ میرےپاس تم ہو میں مثالی کردار اداکیا۔
یوم پاکستان کے موقع پرصدر عارف علوی نے ملک کی 184 اہم شخصیات کو خدمات کے عوض اہم اعزازات سے نوازا۔
