الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کو 22 مارچ کو طلب کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن لا ونگ کی جانب سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہے اور وہ 22 مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 22 مارچ کو سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو اسکینڈل پر نوٹسز جاری کیے۔


متعلقہ خبریں