اداکار جاوید شیخ نے کورونا ویکسین لگوالی


پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے والی ویکسین لگوا لی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، خود کو محفوظ سمجھ رہا ہوں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ کورونا ویکسین لازمی لگوائیں، خاص طور پر جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آرٹس کونسل سے کورونا ویکسین لگوائی ہے، ویکسینیشن کے حوالے سے سندھ حکومت نے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں، میں ان کا شکر گزار ہوں۔

اب آیا ہے مزہ، بشریٰ انصاری کا رد عمل

یاد رہے کہ چند روز قبل شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا رہی ہیں۔

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین ہمارے لیے ہمارے چاہنے والوں کیلئے بہت ضروری ہے۔ ان کا مزید کہا کہ سنیئر سٹیزن ہونے کا فائدہ آج ہوا ہے۔

انہوں نے کہا معمر افراد ویکسین  ضرور لگوائیں اور موذی وائرس سے محفوظ رہیں ۔ اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ اب اپنی عمریں چھپانا مشکل ہے۔

بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے سینیئر سیٹیزن ہونے کا مزہ کبھی نہیں آیا جو اب آیا ہے۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ وہ پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے اس مہلک وبا سے بچاو کیلئے ویکسین لگوائی تھی۔

پاکستان میں اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا دوسرا مرحلہ چل رہا ہے جس کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگواسکتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں