30 سالہ اسکائی ڈائیور مقابلے کے دوران پیراشوٹ نہ کھلنے کے باعث چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری
مقابلے کے دوران اسکائی ڈائیور کا پیراشوٹ صحیح طرح سے نہ کھل سکا۔ ایمرجنسی عملہ مدد کے لئے پہنچ گیا لیکن اسکائی ڈائیور جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسکائی ڈائیور بہت تجربہ کار تھا اور اس نے بہت زیادہ بلندی سے چھلانگ لگائی تھی۔
اسکائی ڈائیونگ کمپنی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم آنجہانی ڈائیور کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں مزید کہا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور آسٹریلین پیراشوٹ فیڈریشن اس حادثے کی تحقیقات کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نجی اسکول میں جھولا ٹوٹنے سے زخمی ہونیوالا بچہ چل بسا
خیال رہے کہ 2019 میں بھی ایک شخص کی اسکائی ڈائیونگ کے دوران بارڈ لینڈنگ کی وجہ سے ٹانگ فریکچر ہو گئی تھی۔