پاک فضائیہ کے نئےسربراہ کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

وزیراعظم کی ہدایت: سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

پاک فضائیہ سربراہ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق4 سینئرترین افسران کے ناموں کی سمری بجھوائی گئی ہے۔ نئے ائیرچیف کےلیے نعمان علی، ظہیراحمد بابر، جواد سعید اور حسیب پراچہ کے نام شامل ہیں۔

پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18مارچ کو ہو گی، ایئر چیف کمان نئے سربراہ کو سونپیں گے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے ائیر مارشل مجاہد انورخان کو2018 میں پاک فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

انہوں نے سہیل امان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔ مجاہد انورخان نے پاکستان ائیرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔

چیف آف دی ائیراسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ اورڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنز) سمیت ڈائریکٹرجنرل سی فورآئی کے طورپربھی خدمات انجام دیں۔

مجاہد انور خان کو ہلال امتیاز(ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ئ امتیاز (ملٹری)سے بھی نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں