سپر کبڈی لیگ کے تیسرے روز پشاور، کراچی اور گوادر فاتح

سپر کبڈی لیگ کے تیسرے روز پشاور، کراچی اور گوادر فاتح | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل پہلی پاکستان سپر کبڈی لیگ کے تیسرے روز پشاور، کراچی اور گوادر نے فتوحات اپنے نام کر لیں۔

سپر کبڈی لیگ کے تیسرے روز بھی پنجاب جمنازیم ہال میں کانٹے دار مقابلے جاری رہے۔ کھلاڑیوں نےایک دوسرے کو زیر کرنے کے لیے پھرتی بھی دکھائی اور چستی بھی، مقابلوں کا اختتام بہت سے چہروں پر خوشیاں بکھیر گیا جب کہ کچھ کو پریشان بھی کیا۔

گوادر نے لاہور کو 39 کے مقابلے میں 23 پوانٹس سے شکست دی۔ کراچی نے اپنے میچ میں 40 پوانٹس بنائے، مدمقابل گجرات کی ٹیم 37 پوائنٹس حاصل کر سکی۔

تیسرے دن کے اہم مقابلے میں پشاور نے  فیصل آباد کو 40 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے شکست دی۔

یہ بھی دیکھیں: غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت سے کبڈی لیگ میں بہترین مقابلے ہورہے ہیں،ناصرعلی

پشاور اور گوادر کے کھلاڑی کامیابی کے بعد خوش نظر آئے، دونوں ٹیمیں سپر کبڈی لیگ کے فائنل میں رسائی کے لیے پرعزم بھی نظر آئیں۔

سپرکبڈی لیگ میں آج ہفتہ کے روز بھی پول اے اور بی کی ٹیموں کے مابین چار میچ کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبر: پاکستان میں پہلی کبڈی سپر لیگ کا انعقاد

پہلے مقابلے میں گجرات وارئیرز اور ساہیوال بلز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ دوسرا مقابلہ گوادر بہادرز اور کراچی زورآورز کے درمیان ہو گا۔ تیسرے میچ میں اسلام آباد آل اسٹارز اور کشمیر جانباز کے پہلوان مقابل ہوں گے۔ پشاور حیدرز اور ملتان سکندرز کے جوانوں کے درمیان چوتھے روز کا آخری معرکہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں