اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز حکومت سے ”نکی جئی ہاں” چاہتی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کل مریم صاحبہ نے حکومت کو نئی درخواست دی کہ انکی ایک ’’ چھوٹی سی‘‘ سرجری ہے جو اس پاکستان میں نہیں ہو سکتی جس کے حکمران 35 سال انکے باپ چچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرجری کی بات کر کے مریم حکومت سے”نکی جئی ہاں” چاہتی ہیں-
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ دیا دوبارہ بتا دیں سرجری چھوٹی ہو یا بڑی، عمران خان NRO نہیں دے گا۔
حکومت اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، مریم نواز
خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا تھا کہ میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی لیکن میں حکومت سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی کوئی درخواست نہیں کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنی جماعت میں ارکان ٹکٹ کے معاملے پر تحفظات ظاہر کر چکے ہیں۔ جو حالات دیکھ رہی ہوں شاید سینیٹ انتخابات میں ہی عدم اعتماد آ جائے۔
