کابینہ اجلاس: سرکاری ملازمین کی تنخواہ بڑھانے پر اصولی اتفاق

فائل فوٹو


اسلام آباد: ‏وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ بڑھانے پر اصولی اتفاق کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیردفاع پرویزخٹک نے سرکاری ملازمین سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز کا خٹک نے کہا تھا کہ وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزرائے اعلی سے درخواست کرتا ہوں وہ اپنے ملازمین سے تنخواہوں کے بارے میں مزاکرات کریں۔

’’سرکاری ملازمین ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کروائیں گے‘‘

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا وفاقی حکومت کے ملازمین کو مراعات دینے سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہیں ہمارے اختیار میں نہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں