ماہرہ خان کیوں اداس ہیں؟

تصویر کی کیپشن میں ماہرہ نے ’ہارٹ ایموجی‘ بھی بنایا ہے

فوٹو: فائل


پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کچھ اداس دکھائی دے رہی ہیں۔

اپنی دلکش مسکراہٹ اور جاندار اداکاری کی وجہ سے مشہور، لاکھوں دلوں کی دھڑکن ماہرہ خان ہمیشہ ہنستی مسکراتی دکھائی دیتی ہیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان اکثر و بیشتر مداحوں کو خوش رہنے اور مثبت طرزِ زندگی اختیار کرنے کا مشورہ دیتی رہتی ہیں تاہم اس بار انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اداس دکھائی دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بغیر میک اپ کے ایک ٹیک کے ساتھ سر لگا کے بیٹھی ہیں۔

تصویر کی کیپشن میں ماہرہ نے ’ہارٹ ایموجی‘ بھی بنایا ہے۔

ماہرہ کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پذیرائی بخشی جا رہی ہے اور لوگ ان کی خوبصورتی کو بہت سراہ رہے ہیں تاہم یہ معمہ اپنی جگہ حل طلب ہے کہ آخر ماہرہ اداس کیوں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈ 2020: ماہرہ خان نے دو ایوارڈز جیت لیے

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی تصویر قریباً ایک ماہ کے طویل وقفے کے بعد شیئر کی ہے وگرنہ اداکارہ اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ماہرہ خان گزشتہ دِ نوں کورونا وائرس کا شکار بھی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا تھا، اداکارہ نے اپنی سالگرہ بھی قرنطینہ میں ہی منائی تھی۔


متعلقہ خبریں