ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے پاکستان کا ایک اور قدم

ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے پاکستان کا ایک اور قدم

فوٹو: فائل


ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے پاکستان نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ضلع چکوال میں چنجی نیشنل پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔

15 ہزار ایکڑ پر محیط سالٹ رینج کے وسط میں واقع یہ نیشنل پارک قدرتی حسن مناظر اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ اسلام آباد سے 130 کلو میٹر دور تلہ گنگ کے خوبصوت جنگلات کے 15 ہزار سے زائد رقبے کے شاندار مناظر سیاحوں کے منتظر ہیں۔

چنجی نیشنل پارک پہنچتے ہی سیاحوں کے لیے سب سے پہلے جو چیز انہیں اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔۔ وہ ہے یہاں کا انفارمیشن سینٹر جہاں چکوال کے تمام جنگلات میں رہنے والے نایاب جانور، پرندوں، معدنیات اور جنگلات سے متعلق تمام معلومات کا خزانہ موجود ہے۔

ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے پاکستان کا ایک اور قدم

انہوں نے کہا کہ یہاں پر وہ خوبصورت پتھر موجود ہیں جو کہیں بھی نہیں ملتے ہم نے جیالوجی رپورٹ بنا رکھی ہے جسے وزٹرز پڑھ کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں کی سالٹ رینج یادگار ہے جو کہ جہلم سے شروع ہو کر خوشاب تک جاتی ہے۔

چنجی نیشنل پارک کو بنے ہوئے 34 سال ہو گئے تھے مگر گزشتہ حکومتوں کی جانب سے عدم توجہی کے باعث یہ سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہوتا جا رہا تھا پھر اس خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے منصوبے کو حتمی شکل سسٹین ایبل فارسٹ مینیجمنٹ نے دی۔

پراجیکٹ مینجر محمد ایاز خان نے ہم نیوز کو بتایا کہ 1987 میں یہ پارک بنا اور اس کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو تھی تو صرف درختوں کی پروٹیکشن تھی۔ اب سسٹین ایبل فارسٹ مینیجمنٹ نے کوشش کرکے یہاں پر انفارمیشن سینٹر بنایا ہے ریسٹ ایریاز بنائے ہیں واٹر ہارویسٹر ہیں جو آرٹیفیشل لیک کا نظارہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک 25 کلومیٹر کا ایکسس روڈ ہے جس کے اندر آپ جا کر پورے پارک کا نظارہ کرتے ہیں، یہاں ٹورسٹ کے لیے ہٹ بھی بنیں گے تو وہ یہاں آکر رات بھی گزار سکتے ہیں اور اس پورے ماحول کو انجوائے بھی کر سکتے ہیں اور نیشنل پارک کے فیچر کو دیکھ سکتے ہیں۔

انفارمیشن سینٹر کے بعد جہاں سب سے پہلے نظر پڑتی ہے وہ ہے یہاں کا واچ ٹاور۔ اس واچ ٹاور سے جہاں اس جنگل کے خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہوا جا سکتا ہے وہیں اس کی حفاظت کے لیے بھی  تمام عوامل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ اس واچ ٹاور کے ڈھانچے کو کچھ اس طرح سے تعمیر گیا گیا ہے موسموں اور حالات کی شدت اس پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ایڈیشنل سیکریٹری سلیمان وڑائچ  نے ہم نیوز کو بتایا کہ واچ ٹاور ہم نے لوکل میٹیریل سے تیار کیا ہے اور اگر آپ اگر اسے دور سی دیکھیں تو یہ جیلڈ ان ہے ماحول کے حساب سے یہاں کوئی ایسا مٹیریل نہیں لگا جس سے لگے کہ یہ آنکھوں کو چبھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھیم بھی یہی ہے دنیا میں نیشنل پارکس جہاں بھی ہوں وہاں کوئی آرکیٹیکچر ہوتا ہےاس کا میٹیریل لوکل ہوتا ہے تاکہ وہ آوٹ آف پلیس نہ لگے۔ اس طرح کا ایک اور واچ ٹاور ایک بڑی کامیابی ہے اور ایک نیا آغاز ہے جو کہ بہت کم لاگت میں تیار کیا گیا ہے۔

ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے پاکستان کا ایک اور قدم

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پنجاب کے سالٹ رینج کے دل میں واقع اس پارک کو تاریخی حیثیت دیتے ہوئے ایکو ٹورزم کے فروغ کے لیے بہترین زریعہ قرار دیا ہے۔

معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ان نیشنل پارکس کی تعداد 30 سے بڑھا کر 45 کر دی ہے۔ یہ پارکس نا صرف پاکستان کے اثاثوں کو دنیا میں متعارف کرانے کا بہترین زریعہ ہیں بلکہ مقامی افراد کے روزگار کے لیے بھی معاون ثابت ہوں گے۔

معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا نیچرل اثاثہ بچانے کی مہم ہے ہم نیچر کو بھی بچا رہے ہیں اور لوگوں کو روزگار بھی دے رہے ہیں ساتھ ہی ایکو ٹورزم کو پروموٹ بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے بنایا گیا ہے کہ باقی نیچرل پارکس میں بھی اس طرح کے ماڈلز بنائیں جائیں۔ اس پر ابھی جو خرچہ ہونا ہے اس کا پی سی ون بن رہا ہے۔

ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے پاکستان کا ایک اور قدم

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو سہولیات دی جائیں گی اور ہائیکنگ ٹریکس بنائے جائیں گے، یہ ایک پوری چین بن رہی ہے اس سے آگے ہم نمل میں بنا رہے ہیں۔ سالٹ رینج نیشنل پارک آلریڈی ڈیکلیئر ہو چکا ہے کیونکہ دنیا کی سالٹ رینج کی ثقافت شروع ہی اس ایریا سے ہوئی تھی یہاں ایک ٹلہ جوگیاں ایک جگہ ہے نندنہ فورٹ ہے۔ یہ ایسی ہیریٹیج ہے جس کو ہم بھول چکے تھے تو پاکستان اس کو دوبارہ ریوائیو کررہا ہے۔

چنجی نیشنل پارک میں ہی وہ ریسٹ ہاوس بھی ہے جو 1945 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں ایک دور میں محترمہ نصرت بھٹو کو بھی پاند سلاسل کیا گیا تھا اور وزیر اعظم عمران خان بھی اس پارک کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں