پشاور: ٹک ٹاک ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے 3 ہم شکل بھائی



پشاور: پشاور سے تعلق رکھنے والے تین ہم شکل بھائیوں کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر دھوم مچ گئی۔

ہم نیوز کے مطابق 24 سے 26 سال کی عمر کے تینوں بھائیوں کے قد کاٹھ، عادات اور اطوار بھی ایک جیسے ہیں۔ ان میں فرق کرنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔

موبائل فون کے کاروبار کرنے والے تینوں بھائیوں نے کورونا لاک ڈاون کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو سے شہرت پائی، اور ٹک ٹاک اسٹارز بن گئے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک ہم شکل بھائی رفیع جان نے بتایا کہ ایک بار میری طبعیت ٹھیک نہیں تھی میچ میں میری جگہ میرا بھائی کھیلا کسی کو پتہ ہی نہیں چلا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی دکان پر گاہک کم اور سلیفی لینے والے زیادہ آتے ہیں۔


متعلقہ خبریں