سندھ: برسات کے متاثرین کیلئے 4 ارب روپے سے زائد امداد کابینہ سے منظور

فائل فوٹو


کراچی: سندھ کابینہ نے برسات کے متاثرین کے لیے 4 ارب 2 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار روپے امداد کی منظوری دے دی ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جس میں صوبائی وزرا، مشیر اور چیف سیکریٹری شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ کی وزیر اعظم سے علی زیدی کی شکایت

مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں متاثرین کو رقم موبائل بینکنگ کے ذریعہ دینے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس میں رقم کی ادائیگی کے لیے 3 اراکین پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی گئی، کمیٹی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔

کمیٹی کو موبائل بینکنگ کے ساتھ گفت و شنید کر کے رقم تقسیم کرنے کا کام سونپے گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ریوینو کو ہدایت جاری کی ہے کہ 15 دن میں سیلاب متاثرین کو رقم ادائیگی شروع ہونی چاہیے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں ضلع تھرپارکر میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے لیے 3.2 ملین روپے رقم کی بھی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ اور علی زیدی کی لڑائی میں نیا موڑ

رقم سے ایک پک اپ، ایک موٹر سائیکل اور فرنیچر خریدا جائے گا، سندھ کابینہ نے وولیشن اربن امپروایبل پراپرٹی کو یکساں بنانے پر غور بھی کیا۔


متعلقہ خبریں