کراچی: سائٹ ایریا میں پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی


کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

سال 2020 کے دوران کراچی پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکو نے اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ دیا ہے۔

حبیب بینک چورنگی کے قریب پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار جہانگیر کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ: 5 ملزمان ہلاک

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں ایک دن کے اندر تین مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں جن میں چار ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلا ک ہوا جب کہ دو ملزمان سچل کے علاقے میں مقابلے کے دوران ہلاک کیے گئے ہیں۔

کراچی: ایک گھنٹے میں دو مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان ہلاک

ہم نیوز کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں