سعودی عرب میں آج سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب نے آج سے دوبارہ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب سے بین الاقوامی فلائٹس آپریشن دن 11 بجے سے معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔

سعودی عرب میں اب فضائی حدود کے علاوہ سمندری راستوں سے بھی آمدورفت ممکن ہو گی۔

واضح رہے کہ کورونا کی سنگین صورت حال کے پیش نظر سعودی عرب نے 21 دسمبر کو فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی شکل کے باعث ملک کی تمام سرحدیں نیز فضائی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے بند کردی گئی تھیں اور بعد ازاں 27 دسمبرکو اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع دی گئی تھی جو آج اتوار 3 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں اموات 18 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہو گئیں

سعودی حکام کے مطابق صحت حکام کی جائزہ رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرحدیں بند کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں رہی۔


متعلقہ خبریں