کورونا وائرس سے براعظم انٹارکٹیکا بھی متاثر


سینتیاگو: کورونا وائرس سے براعظم انٹارکٹیکا بھی متاثر ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق براعظم انٹارکٹیکا کے برنارڈو او ھائینس ریسرچ سینٹر میں تعینات چلی کے فوجی اہلکاروں میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔

چلی کے آرمی بیس پر 36 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ افراد میں 26 جوان اور 10 سویلین کنٹریکٹرز شامل ہیں۔

ترجمان چلی فوج کے مطابق کورونا کی تشیخص دو جوانوں کے بیمار ہونے کے بعد ہوئی۔

چلی نے 36 مریضوں کو واپس بلالیا ہے جہاں ان کی طبیعت کافی بہتر ہے جبکہ ان کی جگہ دوسرے عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، دنیا بھر میں 7 کروڑ 83 لاکھ سے زائد افراد متاثر

انٹارکٹیکا میں بھی کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب دنیا کا کوئی بھی براعظم ایسا نہیں جہاں یہ مہلک وائرس نہ پہنچا ہو۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7  کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 23 ہزار 771 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 45 لاکھ 88 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 26 ہزار 772 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 84 لاکھ 73 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں