کراچی: سال کا سب سے مختصر دن اختتام پذیر ہوا۔آج سال کی طویل ترین رات ہے جو 13 گھنٹے اور 37 منٹ کی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج غروب آفتاب 5 بجکر 49 منٹ پر ہوا۔ کل صبح سورج 7 بجکر 12 منٹ پر طلوع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب کا دورانیہ 13 گھنٹے 37 منٹ پر مشتمل ہوگا۔ آج سال کا سب سے چھوٹا دن تھا جس کا دورانیہ 10 گھنٹے 23 منٹ رہا۔
مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہا، شمالی بلو چستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں موسم شدید سرد رہا۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔