اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کا اہم جزو ہیں۔ اس کے فروغ سے معیشت مستحکم ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے.
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا جس کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس ایم ایز کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تمام شراکت داروں سے مشاورت کی جارہی ہے اور اس ضمن میں ایس ایم ای فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ایم ایز کے فروغ کی خاطر قانونی، انتظامی اور ریگولیٹری مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے اہداف مقرر کر لیے گئے ہیں۔ چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے ٹیکس فارم کو آسان بنایا جا رہا ہے اور رجسٹریشن پورٹل پر کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی
اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں میں ورکنگ گروپس قائم ہو چکے ہیں جو صوبوں میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو مدد دیں گے۔
جلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں اس لیے ان میں مزید بہتری کے لیے ایس ایم ایز کا فروغ ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے مقرر اہداف کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔