اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 341 روپے 98 پیسے ہو گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 6 پیسے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 25 اگست کے لیے ہے۔ جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
