لندن: برطانیہ میں ایک ماں کے طرزعمل نے شہریوں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے اور وہ تسلسل کے ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع
برطانیہ کے مؤقر اخبار ڈیلی میل آن لائن نے بار میں بیٹھی ہوئی ایک ایسی ماں کی تصویر شیئر کی ہے جو اپنے ساتھی کے ساتھ بار میں بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف ہے لیکن اس نے تین ماہ کے شیر خوار بچے کو اسٹول پربے بی کیریر بیلٹ کے ساتھ لٹکایا ہوا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویرپر شہریوں نے اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ والدین کا یہ رویہ انتہائی تکلیف دہ اور کربناک ہے۔
کوروناویکسین: عوام میں اعتماد کیلیے ملکہ برطانیہ خوراک لیں گی
برطانوی اخبار کے مطابق شہریوں کا شدید رد عمل اس وجہ سے سامنے آرہا ہے کہ ایک ماں اپنے ساتھی کے ساتھ بارمیں خوش گپیاں کررہی ہے مگر شیر خوار بچے کو اسٹول کی بیک پر اس نے ایسے لٹکایا ہوا ہے کہ جیسے کہ کوٹ کو لٹکایا جاتا ہے۔
برطانیہ: لیبر پارٹی نے گرفتار میئر کو معطل کردیا
شہریوں کی جانب سے تصویر پر کیے جانے والے تبصروں میں استفسار کیا گیا ہے کہ بار میں بیٹھی ہوئی ماں نے بچے کو اسٹول کی بیک پر لٹکانے کے بجائے گود میں کیوں نہیں لیا؟ اور یا پھراسے کسی اونچی کرسی پر کیوں نہیں بٹھایا؟