ملتان: جامعہ زکریا سمیت 7 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ


ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سمیت سات تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ ہیلتھ نے متاثرہ تعلیمی اداروں اور اطراف میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ محکمہ داخلہ پنجاب سے مشاورت کے بعد متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرے گی۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل کالج فاربوائز ایف 10/4 میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید تین کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ: کورونا کے مزید 556 کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے ماڈل کالج فار بوائز ایف 10/4 کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے فراش ٹاوَن میں قائم نجی میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے چار کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز ایف 7/4 میں بھی دوبارہ کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے۔

اسلام آباد: کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر مزید 7 تعلیمی ادارے سیل

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اب تک 67 تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں