پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید8 اموات


اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار588 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 531نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ19 ہزار848 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کےد3لاکھ4ہزار609 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8ہزار651 رہ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 264 اور سندھ میں 2 ہزار 556 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 78 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار428 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 892، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 534، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار367، بلوچستان میں 15 ہزار541، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار131 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں