کورونا وائرس: پاکستان میں جاں بحق افرادکی تعداد6ہزار570ہوگئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار570 ہوگئی ہے اور 3لاکھ 18ہزار 932 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز اور 12 اموات ہوئی ہیں۔

ملک بھرمیں کورونا ایکٹیوکیسزکی تعداد8ہزار904 ہے اور3 لاکھ 3ہزار458 صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 296 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 687، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 131، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار329، بلوچستان میں 15 ہزار520، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 257 اور سندھ میں 2 ہزار 549 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 188، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 78 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کے مزید 221 کیسز رپورٹ

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں