میاں صاحبان بھارتی حکام سے چھپ چھپ کر ملاقاتوں کا جواب دیں،مولانا طاہر اشرفی


راولپنڈی: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج نے کرپشن کو روکا توکرپٹ اسرائیل اوربھارت سے مل گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ اس کو لوٹتے رہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاک فوج نے کرپشن کو روکا توکرپٹ اسرائیل اور بھارت سے مل گئے تاکہ ملک میں عدم استحکام پیدا کریں۔ میاں صاحبان بھارتی حکام سے چھپ چھپ کر ملاقاتوں کا جواب دیں۔

مولانا طاہر اشرفی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر

انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کو عرب دنیا میں مقام نوازشریف کی بنا پر ملا، عرب سے ہمارے تعلقات دوبارہ بحال سپہ سالار کی بنا پر ہیں۔

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا کہ قوم پر بھارتی بیانیہ کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

ہم نیوز کے مطابق استحکام پاکستان کانفرنس سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق،مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


متعلقہ خبریں