اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تعمیرات اور ایس ایم ایز کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ایس ایم ایز کا اجلاس ہوا جس میں صنعتوں سے متعلق مجوزہ ایس ایم ای پالیسی 2020 پیش کی گئی اور اس کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردارادا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹےاور درمیانے درجے کی صنعتوں اور مصنوعات و پیداوار کو بہتر بنانے کے امر کو یکسر نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں مزید 3 ماہ کے لیے توسیع کر دی
وزیراعظم عمران خان نے وزارت صنعت کو آئندہ 2 ہفتوں میں روڈ میپ کی تیاری کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ایم ایز کو سہولیات دینے کے لیے بہترین طریقہ کار سےاستفادہ کیا جائے اور اس کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ مراعات فراہم کی جائیں گی۔
