پنجاب کو سرمایہ کاری کے حوالے سے رول ماڈل بنایا ہے، عثمان بزدار


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے پنجاب کو سرمایہ کاری کے حوالے سے رول ماڈل بنایا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین فیڈمک نے ملاقات کی اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ترقیاتی کام کو مزید تیز کریں گے اور انڈسٹریل زون میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بے پناہ دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے پنجاب کو سرمایہ کاری کے حوالے سے رول ماڈل بنایا ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فلاح عامہ کے منصوبوں کے لیے خصوصی فنڈز مہیا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا آئی جی پنجاب کی تبدیلی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی اور صنعتی شعبے کے مثبت رجحان اور ترقیاتی کاموں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں