سندھ: کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، 319 متاثر


کراچی: سندھ میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 319  نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 284 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 9 مریض انتقال کر گئے ہیں، اب تک انتقال کرنےوالوں کی تعداد 2 ہزار 367 ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 190 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک جب کہ 31 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 160 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار 620 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے 121 نئے کیسز رپورٹ

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا سے اٹھارہ مارچ کو پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی۔ ملک میں کورونا جب عروج پر پہنچا توبیس جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں۔ اب دوبارہ کورونا کا گراف نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم  ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں