بھارت کو احتجاج کا خوف: سری نگر میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان

بھارت کو احتجاج کا خوف: سری نگر میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر پہ غیر قانونی طور پر قابض بھارتی سرکار نے اپنے غیر آئینی اقدام کے ایک سال مکمل ہونے پر خوفزدگی کے عالم میں سری نگر میں مکمل کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر :مودی سرکار نے عیدالاضحیٰ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی

ہم نیوز نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ وادی چنار میں متوقع احتجاج کے پیش نظر قابض بھارتی سرکار نے دو روزہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کے 5اگست کے اقدامات مسترد،کوئی قبول نہیں کرےگا، شاہ محمود

خبر رساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں جو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ چار اور پانچ اگست 2020 کو سری نگر میں مکمل کرفیو نافذ ہو گا۔

بھارت نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی ریاست کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے تحفظ دینے والے آئین کے دو آرٹیکل 370 اور 35-اے کا خاتمہ کردیا تھا۔

اسلام آباد: کشمیرہائی وے کا نام تبدیل کرکے سری نگر ہائی وے رکھ دیا گیا

بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت آر ایس ایس کی پروردہ بی جے پی کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے آئین کے دونوں آرٹیکل کے خاتمے کے ساتھ ہی وادی چنار کو دو یونین ٹریٹری یعنی جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے کشمیریوں نے یکسر مسترد کردیا تھا۔

پانچ اگست کو مودی نے کشمیر کی آزادی کا راستہ کھولا، عمران خان

مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام کو پاکستان اور او آئی سی سمیت مہذب دنیا نے یکسر مسترد کیا ہے۔


متعلقہ خبریں