وزیراعظم کا لاہور میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سنٹر کا دورہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ لاہور میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سنٹر کا دورہ کیا۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سنٹر میں وزیراعظم نے ضرورت مند افراد میں کیش کی منتقلی کےعمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر  معاون خصوصی سماجی تحفظ  ڈاکٹرثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئَے کہا کہ وزیراعظم کورونا فنڈ سے تقریبا 13 لاکھ  افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی.

وزیراعظم عمران خان نے سنٹر پر موجود افراد سے بھی بات چیت کی اور مستحقین سے روزگار کے حالات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت تعمیراتی شعبے کے فروغ  پر خصوصی توجہ دے رہی ہے. مزدوراورغریب افرادکوروزگار کے مواقع میسرلانا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھٹے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

کورونا سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی تھی کہ لاہورسمیت پنجاب میں ایس او پیزکی خلاف ورزی پرسخت ایکشن لیا جائے۔

مزید پڑھیں: کورونا: وزیراعظم کا پنجاب میں سلیکٹڈ لاک ڈاون کا اعلان

وزیراعظم نے کا کہنا تھا کہ عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگراحتیاطی تدابیر پر ہرصورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کا کام  تنقید کرنا ہے، ہم گھبرانے والےنہیں ہیں۔ حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ مشکلات کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب میں لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں ٹاؤنز کی سطح پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ لاہور کے ریڈ زون علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنرپنجاب چودھری محمد سرور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں