گلوکار ابرار الحق کورونا کا شکار کیسے ہوۓ؟


لاہور: معروف گلوکار و پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے کہا کہ کورونا میں عام زکام سے کم تکلیف ہوتی ہے تاہم اگر کوئی شخص سانس کی بیمار میں مبتلا ہے تو اس کو کورونا سے زیادہ مسائل ہو سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہلکا سا بخار ہوا تھا جس کے بعد میں نے ٹیسٹ کروایا تو اس کی رپورٹ مثبت آئی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جو اعدادوشمار دکھائے جا رہے ہیں اس سے کئی زیادہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ کئی لوگوں کو کورونا ہو کر ٹھیک بھی ہو گیا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کورونا سے متاثر

اہل خانہ کے تاثرات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ رپورٹ کے بارے میں میری بیوی کو پہلے پتا چلا اور وہ روتی ہوئی میری پاس آئی تو میں سمجھ گیا کہ میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس کے بعد میں نے فورا اپنے آپ کو قرنطنیہ کر لیا تھا۔

بیماری کے دوران کون سی غذاؤں کا استعمال کیا اس سوال کے جواب میں انہوں بتایا کہ سنا مکی کے قہوے نے میرے صحت مند ہونے میں بہت کردار ادا کیا اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے میں نے بہت سے  ٖپھل، سبزیوں سمیت ہر قسم کی غذائیں کھائیں۔


متعلقہ خبریں