گجرات: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اللہ سے ڈریں۔ بار بار سب کو یہی تاکید کر رہا ہوں کہ یہ وائرس اللہ کی وارننگ ہے، ہم سب کو اللہ تعالی سے معافی مانگنی چاہیے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مستحق لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو کھانا دیا کریں، جب اللہ راضی ہوتا ہے تب معجزات ہوتے ہیں، مثال میری اپنی زندگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ اللہ راضی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے، کورونا وباء سے بچنے کےلیے اللہ کو راضی کریں۔
ملک بھر میں کورونا سے مزید 122 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہپوری دنیا میں طاقت کا معیار بدل چکا ہے،ایٹم بم اور میزائل کورونا وائرس کو نہیں مار سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ طاقتور ہونے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ چکے ہیں، دوا کے ساتھ ساتھ دعا کا ہونا بہت ضروری ہے۔
طاقت کا محور تبدیل ہو چکا ہے، چودھری شجاعت
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سردار غوث بخش مہر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے حالات میں طاقت کا محور تبدیل چکا ہے۔
18 ویں ترمیم: پارٹی سربراہان سے رد کرنے کے لیے بات کروں گا، چودھری شجاعت
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا قرار دیےجانے والے کورونا وائرس کا مقابلہ کوئی بھی ملک اکیلے نہیں کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بموں و میزائلوں کی بالادستی بھی اب بے معنی ہو رہی ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہو گا، چودھری شجاعت حسین
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے پوری دنیا کو ایک نقطہ نظر پہ اکھٹا ہونا ہو گا۔
