اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 15 سال بعد نئی اسپورٹس پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی اسپورٹس پالیسی 18 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں بنائی جائےگی جس کےسربراہ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محمدعلی شہزادہ ہوں گے۔
کمیٹی کےدیگر ممبران میں ہایئرایجوکیشن کا نمائندہ، لیگل ایڈاوائزر، پی ایس بی کا نمائندہ، سینئراسپورٹس مین اور ٹینس فیڈریشن کےصدر بھی شامل ہوں گے۔
نئی اسپورٹس پالیسی کا فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی مجلس عاملہ کےاجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کی۔
حکومت کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نجکاری کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی ایک مہینےمیں ابتتدائی ڈرافٹ بنا کر وزارت کو پیش کرے گی، جس پرتمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کی جائےگی۔
اجلاس میں ملک کےلیےمیڈلزجیتنے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی سمری وزیراعظم کو بھیجنےکافیصلہ کیا گیا ہے جس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعام دینےکی سفارش کی جائے گی۔