باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے محمد حفیظ برطانیہ روانہ


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے برطانیہ روانہ ہو گئے۔

محمد حفیظ 17 اپریل کو لف برو اکیڈمی میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دیں گے۔

گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا۔

دو نومبر کو محمد حفیظ  کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں بالر کا ایکشن غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔

متنازعہ باؤلنگ ایکشن کے بعد حفیظ  پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

محمد حفیظ نے ٹیسٹ میں 52، ون ڈے میں 136 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 49 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

قومی کھلاڑی کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دسمبر 2014 میں پہلی مرتبہ آف سپنرکو باؤلنگ سے معطل کیا گیا تھا۔

اپریل 2015 میں ان کے باؤلنگ ایکشن کو درست قرار دے کر انہیں باؤلنگ کی اجارت دے دی گئی تھی۔

تاہم ان کی یہ خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہی اور جون 2015 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا۔

جولائی 2015 میں بالر کا ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔

گزشتہ سال نومبر میں حفیظ کا برسبین میں ٹیسٹ لیا گیا جہاں ان کا ایکشن درست قرار پایا تھا۔

نومبر میں باؤلنگ کی اجازت مل جانے کے بعد ایک سال کے اندر ہی تیسری مرتبہ ان کا ایکشن رپورٹ ہو گیا۔

جس کے بعد اپنے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کا ٹیسٹ کروانے وہ آج برطانیہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں