ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ کشمیر، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے.

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے تاہم رات کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر گرد آلود ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع میں رہی۔ شہید بے نظیر آباد 51 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو اور لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں