‘سندھ: کرایوں میں کمی سے متعلق ٹرانسپورٹرز سے ابھی بات نہیں ہوئی’


وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ سندھ  میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق  بس مالکان سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

ہم ٹی وی کے پروگرام پروگرام رمضان اورہم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےکہا تھا صوبے ٹرانسپورٹ سےمتعلق ایس اوپیز بنائیں۔ وفاق کچھ معاملات پرمشاورت نہیں کرتا ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا سندھ کو بتائے بغیرکافی سیکٹرزکھولے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ اتحاد حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہے۔ سندھ میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ بسوں میں ایک سیٹ خالی چھوڑی جائے گی۔ مسافروں کو ماسک کی فراہمی ٹرانسپورٹرزکی ذمہ داری ہوگی۔ ٹرانسپورٹرز نے آن لائن ٹکٹنگ شروع کرنے کا کہا ہے۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ کراچی میں آن لائن ٹکٹنگ پہلے سے ہی جاری ہے۔ انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز سے بات چیت جاری ہے۔ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ نے حکومت کوماسک فراہم کرنےکا کہاہے۔

یہ بھی پڑھیں سندھ: ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

اویس قادر شاہ نے کہا شیخ رشید کی باتوں میں تضاد ہے۔ شیخ رشید پورے پاکستان کوسفرکراناچاہتے ہیں۔ اگرریلوے ایس اوپیز پرعملدرآمد کراسکتی ہے توتمام ٹرینیں چلائے۔ اگرادارے کوخسارہ ہوتاہےتو کیا ازالہ لوگوں کی جان سےکریں؟

جنوبی پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھایا تو خرچہ کہاں سے پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سینیٹائزر، ٹشو اور دیگر اشیاء اپنی جیب سے خرید کر دیں گے اور اگر دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھانا ہے تو ہمیں کرایہ ڈبل لینے دیا جائے۔

دوسری جانب انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب نے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بسوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کی جائے گی۔

صدر ٹرانسپورٹ فیڈریشن شکیل اشرف بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو ایس او پیز تیار کیے ہیں وہ آسان ہیں اور ٹرانسپورٹرز کی کوشش سے ٹرانسپورٹ کو کھولاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو مہینے ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مالی مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔ حکومتی احکامات کے تحت گاڑیوں کو ڈس انفیکٹ کرنا ہے اور سینیٹائزر و ماسک کے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں