کورونا وائرس، برطانیہ میں ڈیڑھ ماہ کا بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

لندن: برطانیہ میں ڈیڑھ ماہ کا بچہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا۔

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے اب تک مرنے والوں میں یہ سب سے کم عمر بچہ تھا۔

برطانیہ میں لاک ڈاؤن شروع ہونے کے دوران اس بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک اکتیس ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 11 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ملک میں مزید 649 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 31 ہزار 2 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس نامی مہلک وبا کے باعث اب تک جہان فانی سے دو لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کوچ کر چکے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ امریکہ متاثرہ ہوا ہے جہاں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 78 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 60 ہزارسے زائد ہو گئی ہے جب کورونا نے مزید 244 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 2 سوسے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکی صدر کا وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس ختم کرنے کا اعلان

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ مزید 369 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔ اٹلی میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 2 سو سے زائد ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں