خیبرپختونخوا میں کورونا کے120 نئے کیسز سامنے آ گئے

فائل فوٹو


پشاور:خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے120 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1984 ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں 6 افراد کورونا سے متاثرہو کر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے4 کا تعلق پشاور،ایک باجوڑ اور ایک کا تعلق مالاکنڈ سے تھا۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سےمتاثر ہو کرجاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں