اسلام آباد: اینگروفاؤنڈیشن نے بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت سے کورونا کے باعث لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے میدان میں آ گئی۔
ہم نیوز کے مطابق اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو فاؤنڈیشن نے معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کی خوشحالی کیلئے بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ 3 سالہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کیلئے حکومت کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کوبھی سپورٹ کریں گے۔
کورونا وائرس، ابھی وبا کے نتائج کے وسط تک بھی نہیں پہنچے، بل گیٹس
دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں جیسے زراعت، مالیاتی شمولیت، خواتین کو بااختیار بنانے، غذائیت اور ماؤں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد کے مطابق اینگرو فاؤنڈیشن اور بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کی شراکت داری انسانی وقاراور احترام پر مبنی ہے۔
وہ بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق افراد کو دی جانے والی امداد کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔
یہ تعاون بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان میں ایک دہائی سے زائد جاری کام کو مزیدآگے بڑھائے گا جو 2019 احساس پروگرام کو پہلے ہی مدد فراہم کررہی ہے۔
فاؤنڈیشن کے دیگر پروگراموں میں پولیو کے خاتمے، مالیاتی شمولیت،حفاظتی ٹیکوں، ٹائیفائیڈ کنٹرول، زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کی دیکھ بھال سمیت متعدد مشترکہ ترجیحات جیسے پروگرامز شامل ہیں۔