گلگت: گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق علاقے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 281 ہوگئی۔
مزید پڑھیں: سندھ میں24 گھنٹےمیں کورونا سے 5 افراد کی اموات ہوئیں، محکمہ صحت
محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 83 ہے۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا کا ایک اورمریض صحت یاب ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والےمریضوں کی مجموعی تعداد 195 ہوگئی۔