بیرون ملک سے اسلام آباد پہنچنے والے 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان میں1ہزار سے زائد نئے کیسز اور18 اموات رپورٹ

فائل فوٹو


اسلام آباد: بیرون ممالک سے اسلام آباد پہنچنے والے پاکستانیوں میں سے 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں بیرون ملک سے 2 ہزار پاکستانی اسلام آباد پہنچے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے 30 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: غیر قانونی ٹاورز، اشتہاری بورڈز کے ذریعے اربوں روپے ٹیکس چوری کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 15 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے افراد کو گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کیلئے بھیج دیا ہے۔


متعلقہ خبریں