سندھ حکومت کو آئینہ دکھانا ضروری تھا، علی زیدی


کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کو آئینہ دکھانا ضروری تھا۔ 

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری تنقید برائے اصلاح پر بھی تنقید ہو رہی ہے۔ ہم ایک ماہ تک خاموش تھے لیکن ایک ماہ تک باتوں کو گھمایا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو آئینہ دکھانا ضروری تھا کیونکہ ذمہ داران کو ذمہ داری لینی پڑتی ہے۔ خراب معاملات کو کون ٹھیک کرے گا ؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ بحران کے ساتھ مواقع بھی آتے ہیں اس لیے موقعوں کا فائدہ اٹھائیں اور بہتری لے کر آئیں۔ صحت کے شعبے میں بہتری لائیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس سے پاکستان میں6505افراد متاثر،124جاں بحق

علی زیدی نے کہا کہ وفاق سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنے علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں