مزاح کے بےتاج بادشاہ ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے

مزاح کے بےتاج بادشاہ ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے

لاہور: مزاح کے بےتاج بادشاہ اور اسٹیج کے نامور اداکار ببو برال کو مداحوں سے بچھڑے نو سال بیت گئے ہیں لیکن آج بھی ان کا نام لبوں پر آتے ہی چہروں پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

اسٹیج کی دنیا کے لازوال اداکار ببو برال کا اصل نام ایوب اختر تھا، وہ گوجرانوالہ کے نزدیکی قصبے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے 1982 میں گوجرانوالہ سے فنی کریئر کا آغاز کیا اور لاہور منتقل ہونے کے بعد باغ جناح میں اوپن ائیر تھیٹر میں اداکاری کے جوہر دکھا کر لاہوریوں کے دل جیت لیے۔

ببوبرال نے الحمرا کے اسٹیج پر قدم رکھا تو ان پر کامیابیوں کے دروازے کھل گئے۔

ببوبرال نےبطور کامیڈین متعدد پنجابی فلموں میں بھی کام کیا اور اسٹیج کی طرح پردہ سیمی پر بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔

انہوں نے نےفن کے جس شعبے میں بھی قدم رکھا کامیابیاں ان کا مقدر بنیں، ببو برال نے گیتوں کا ایک البم بھی ریکارڈ کرایا جسے عوام نے بہت پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاعری سے انقلاب برپا کرنے والے حبیب جالب کی 27ویں برسی آج

جگر کے کینسر، گردوں کے امراض اور شوگر نے لوگوں میں مسکراہٹیں بانٹنے والے فنکار کےآخری ایام نہایت تکلیف دہ بنا دیے۔

16 اپریل 2011 کو ببو برال اپنے چاہنے والوں کو اداس چھوڑ کر ابدی نیند سو گئے مگر ان کے چٹکلے آج بھی روتے ہوؤں کو ہنسا دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں